پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ کی ٹیم کیوں پرفارم نہیں کرسکی؟ سرفراز احمد دل کی بات زبان پر لے آئے

پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ کی ٹیم کیوں پرفارم نہیں کرسکی؟ سرفراز احمد دل کی بات ...
پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ کی ٹیم کیوں پرفارم نہیں کرسکی؟ سرفراز احمد دل کی بات زبان پر لے آئے

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم  پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو درست کمبی نیشن نہیں بناسکے ۔

ملتان سلطانز سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں بیٹنگ کے دوران ہم مومینٹیم بنانے میں ناکام رہے۔پورے سیزن میں ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کو درست کمبی نیشن نہیں بناسکے جس کے باعث ہمیں شکستوں کو سامنا کرنا پڑا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک نو میچز کھیلے ہیں جن میں وہ صرف دو میں فتح حاصل کرسکی ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -