پاکستان معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکا ہے، محمود مولوی 

    پاکستان معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکا ہے، محمود مولوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ کورونا وباء ودیگر چیلنجز کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،موجودہ بجٹ میں طے کردہ اہداف قومی معیشت کو مزید آگے لے جائیں گے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں  انہوں نے کہا کہ جہاں کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشت کو زوال پذیر کیا وہاں عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوں نے پاکستانی معیشت کو غیر معمولی طور پر مستحکم کیا ہے جس کو ہر طبقہ نے سراہا ہے۔حکومتی کاوشوں کی بدولت پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرلسٹ سے نکلنے کے قریب ہے، گزشتہ حکومت نے ملک کو گرے لسٹ میں ڈلوا کر بے پناہ نقصان پہنچایا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر عملدرآمد کرکے ملک کی معیشت پر منڈلاتے خطرات کو کم کردیا ہے۔محمود مولوی نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔معاشی میدان میں پاکستان کامیابی کے راستے پر گامزن ہوچکا ہے،وفاقی حکومت کے عوام دوست بجٹ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں  نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں غریبوں کی حالت میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور حکومت تقریباً 60 لاکھ کم آمدنی والے افراد کے معیار زندگی میں بہتری لائے گی۔ حکومت تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔حکومت کے بلا سود قرضوں کے اعلان نے چھوٹے کاشتکاروں کے دل جیت لیے ہیں،ہر شہری خاندان کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے، ہر دیہی خاندان کو فصل کی کاشت کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے اور فارمنگ کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دیئے جائیں گے،کسانوں کو ٹریکٹر اور زرعی آلات کی خریداری کیلئے 2 لاکھ روپے کے بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جا ئیں گے۔تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کریگی اور عوام سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو بھی پورا کیا جائے گا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -