وزیر خارجہ ترک ہم منصب کی دعوت پر تین روزہ دورے پر ترکی روانہ 

وزیر خارجہ ترک ہم منصب کی دعوت پر تین روزہ دورے پر ترکی روانہ 
وزیر خارجہ ترک ہم منصب کی دعوت پر تین روزہ دورے پر ترکی روانہ 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترک ہم منصب کی دعوت پر تین روزہ دورہ ترک پر روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ انطالیہ سفارتی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایشیاء میں علاقائی تعاون کے عنوان سے مذاکرے میں شرکت کریں گے ، وزیر خارجہ علاقائی تعاون ، معاشی ترقی ، رابطوں کی استواری پر نکتہ نظر اجاگر کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی فورم کے موقع پر شاہ محمود قریشی کلیدی وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے ، شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ سے باہمی دلچسپی ، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔انطالیہ سفارتی فورم میں سیاسی رہنما ، سفارتکار، مفکرین ، محقیقین شرکت کر رہے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  پاکستان تجارت، روابط کی استواری ، معاشی ترقی میں شراکت داری کا حامی ہے ، پاکستان علاقائی اشتراک عمل ، کثیر القومی تعاون کے ایجنڈے سے اتفاق کرتا ہے ۔

مزید :

قومی -