لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی گھنٹوں سے غائب، سکولوں میں بچوں کا برا حال ہو گیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی گھنٹوں سے غائب، سکولوں میں بچوں کا برا حال ہو ...
لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی گھنٹوں سے غائب، سکولوں میں بچوں کا برا حال ہو گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی گھنٹوں سے غائب ہے جس کے باعث سکولوں میں بچوں کا برا حال ہو گیا ۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق غازی روڈ ، چونگی امرسدھو، شوکت ٹاؤن ، قینچی ، ملت روڈ پنجاب سوسائٹی ، والٹن روڈ، فردوس پارک ، گلستان کالونی ، امین پارک کے علاقوں میں گرمی کے بعد بجلی کی بندش نے رہی سہی کسر پوری کر دی ، بجلی بند ہونے سے سکولوں میں پنکھے رک گئے جس کے باعث گرمی اور حسب سے طلبہ کا برا حال ہو گیا۔

وزیر توانائی کی جانب سے گزشتہ ایام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کا دعویٰ کیا گیا تھا مگر مختلف اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ دوری جانب ماہ جون میں سورج بھی قہر ڈھا رہا ہے ۔

مزید :

قومی -