انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ آپ بھی جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا ...
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ آپ بھی جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیاہے تاہم سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 156.65 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی جارہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 48 ہزار 480 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 87 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 48 ہزار 393 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -