استعفے کے بعد جب وزیر اعظم سے بات ہوئی تو ۔۔۔، زلفی بخاری نے اہم انکشاف کر دیا

استعفے کے بعد جب وزیر اعظم سے بات ہوئی تو ۔۔۔، زلفی بخاری نے اہم انکشاف کر دیا
استعفے کے بعد جب وزیر اعظم سے بات ہوئی تو ۔۔۔، زلفی بخاری نے اہم انکشاف کر دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوور سیز زولفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم نے احتساب سب کیلئے نعرہ لگایا تھا ، میرے خلاف انکوائری ہو رہی ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زولفی بخاری کا کہنا تھا کہ استعفے کے بعد جب بھی وزیر اعظم سے بات ہوئی انکوائری کا ذکر نہیں کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان ہر معاملے میں غیر جانبداری کا ظاہرہ کرتے ہیں ، استعفی نہ دیتا تو میڈیا وزیر اعظم کے پرانے کلپس نکال کر بار بار چلاتا۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کا برانڈ ہیں، انہیں ہمیشہ  پروٹوکول دیا جاتا ہے ،عمران خان کی قیادت میں فیٹف کیلئے مثبت قانون سازی ہو رہی ہے ،کرپٹ حکمرانوں کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں گیا۔

مزید :

قومی -