پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں کیوں گیا، شہباز گل نے بڑی وجہ بتا دی 

پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں کیوں گیا، شہباز گل نے بڑی وجہ بتا دی 
پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں کیوں گیا، شہباز گل نے بڑی وجہ بتا دی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا  کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں فیٹف کے لئے مثبت قانون سازی ہو رہی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ماضی کے  کرپٹ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے نہ صرف پاکستان کانام بدنام کیابلکہ فیٹف کی گرے لسٹ میں جانےکاباعث بھی بنے۔ ملازمت کےمتلاشی افراد اور آجروں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کر دیا گیا تاکہ ملازمت کےبہترین اور وسیع موقع پیدا ہوں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ  معیشت کی بہتری ہو یا بجٹ میں عوام کو ریلیف یا عوام کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ، حکومت کا ہر عمل اپوزیشن کے سیاسی تابوت میں کیل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انشاء اللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں یوں ہی ترقی کرتا رہے گا اور عوام کو سہولیات ملنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

قومی -