سپریم کورٹ نے کراچی میں گرڈ سٹیشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہٹانے کا حکم دیدیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ سٹیشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دو ماہ میں ختم کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کے الیکٹر کو گرین بیلٹ پر قائم گرڈ سٹیشن دو ماہ میں ختم کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ سٹیشن گرین بیلٹ پر قائم ہے ، دو ماہ میں گرین بیلٹ کو خالی کیا جائے۔ عدالت نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے کا بھی حکم جاری کر دیاہے ۔ عدالت نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔