ٹریفک وارڈن نے 74 چالان والی گاڑی روک لی 

ٹریفک وارڈن نے 74 چالان والی گاڑی روک لی 
ٹریفک وارڈن نے 74 چالان والی گاڑی روک لی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں ٹریفک وارڈن نے 74 چالانوں والی گاڑی روک لی جس کے ذمہ 36 ہزار 400 روپے واجب الادا تھے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹریفک پولیس کی جانب سے کار کی تصویر شیئر کی گئی جو ایک نائیجیرین باشندے کے زیر استعمال تھی تاہم اس کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے ۔

ڈرائیور نے 43 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑا، 28 مرتبہ مقررہ رفتار سے گاڑی تیز چلائی، اور کئی دفعہ ون وے کی خلاف ورزی کی ۔

چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) منتظر مہدی نے ایک بیان میں کہا کہ چالانوں کی عدم ادائیگی پر پولیس نے 20 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کے کاغذضبط کر لئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قانون پر عملدرآمد کرانے کیلئے ہماری 17 ٹیمیں کام کام کر رہی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -