قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ ، سپیکر اسد قیصر نے 7 اراکین پر ایوان میں داخلے پر لگائی گئی پابندی ختم کر دی

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ ، سپیکر اسد قیصر نے 7 اراکین پر ...
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ ، سپیکر اسد قیصر نے 7 اراکین پر ایوان میں داخلے پر لگائی گئی پابندی ختم کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات اراکین پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی جانب سے گزشتہ روز سات اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے آج ختم کر دیا گیاہے ، بتایا گیاہے کہ سپیکر کی جانب سے یہ اقدام معاملات کو سلجھانے اور ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے کیا گیاہے ۔سپیکر اسد قیصر نے حکومتی اراکین علی نواز اعوان، عبدالمجید خان ، فہیم اشرف اور اپوزیشن کے اراکین شیخ روحیل اصغر ، علی گوہر ، چوہدری حامد حمید، اور آغا رفیع اللہ پر گزشتہ روز قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی جسے چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد اٹھا لیا گیاہے ۔اوپوزیشن کی جانب سے گزشتہ روز سپیکر کو پابندی ہٹانے کیلئے خط بھی لکھا گیا تھا ۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے متعلقہ اراکین اور سیکیورٹی کو آگاہ کر دیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی ۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بجٹ سیشنز میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور معاملہ بگڑتا ہوا بجٹ کی کاپیاں مارنے تک پہنچ گیا جس کے بعد خو ب گالم گلوچ بھی ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی آئیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -