شادی کی تقریب کے دوران گھر کی دیوار گر گئی ، خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی 

شادی کی تقریب کے دوران گھر کی دیوار گر گئی ، خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ ...
شادی کی تقریب کے دوران گھر کی دیوار گر گئی ، خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی 

  

صنعاء(ڈیلی پاکستان آن لائن ) یمن میں شادی کی ایک تقریب میں گھر کی دیوار گر پڑی جس کے نتیجے میں چار خواتین جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے علاقے عمران کے ایک کچے اور عارضی گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، اس دوران تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ آندھی اور طوفان کے باعث گھر کی دیوار مہمانوں پر گر گئی، شادی کی تقریب کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے دلہن کی دادی اور خالہ زاد بہن سمیت 4 خواتین ہلاک ہوگئیں جب کہ دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دیوار کے مہمانوں پر گرنے کے بعد شادی کی تقریب کو روک دیا گیا۔ اس گھر کو شادی کے لیے عارضی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ مکان کی چھت نہیں تھی جب کہ دیواروں کو پلستر کرنے کے بجائے اینٹیں ایک دوسرے کے سہارے رکھی گئی تھیں۔

مزید :

عرب دنیا -