سکول رجسٹریشن کی منسوخی کا کمشنر لاہور کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل

سکول رجسٹریشن کی منسوخی کا کمشنر لاہور کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل
سکول رجسٹریشن کی منسوخی کا کمشنر لاہور کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل

  

لاہور (ویب ڈیسک)  سول عدالت نے سکول کی رجسٹریشن منسوخی کا کمشنر لاہور  کا فیصلہ معطل کردیا اور آئندہ پیشی پر 30 جون کے لیے  نوٹس جاری کردیا۔

سو ل جج مبشر حسین اعوان نے سکول کی رجسٹریشن منسوخی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں لکھا کہ دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی جاتی ہے کہ تین دن کے اندر پراسیسنگ فیس جمع کرائی جائے ، ابتدائی شواہد اور دلائل کے بعد ہدایت کی جاتی ہے کہ جواب دہندگان سکول کےکام میں مداخلت کرنے اور غیر قانونی طور پر سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے گریز کریں، معطلی کا پہلا فیصلہ اگلی سماعت تک معطل کیا جاتاہے تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس عدالتی فیصلے کا اثر کسی اور عدالتی کارروائی پر نہیں ہوگا۔ 

ڈاکٹر ندیم کیا کا کہنا ہے کہ میرے سکول کے طلباء بہترین کارگردگی دکھا رہے ہیں ،ذیشان راجہ جھوٹ بول کرمیرے سکولوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ  اعلی افسران کو گمراہ  کرکے  فیصلہ لیا تھا جو خلاف قانون ہونے کی وجہ سے معطل ہو گیا ۔

مزید :

بزنس -علاقائی -پنجاب -لاہور -