جیکولین فرنینڈس نے بھی ’ جیون ساتھی ‘ ڈھونڈ لیا ، یہ نوجوان کون ہے اور آج کل کیا معاملہ چل رہاہے ؟ آخر کار رازکھل گیا 

جیکولین فرنینڈس نے بھی ’ جیون ساتھی ‘ ڈھونڈ لیا ، یہ نوجوان کون ہے اور آج کل ...
جیکولین فرنینڈس نے بھی ’ جیون ساتھی ‘ ڈھونڈ لیا ، یہ نوجوان کون ہے اور آج کل کیا معاملہ چل رہاہے ؟ آخر کار رازکھل گیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی زندگی میں بھی ’محبوب ‘ کی اینٹری ہو گئی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے اسے لوگوں کی نظروں سے چھپا کر رکھاہے لیکن اب ان کی محبت کے چرچے آہستہ آہستہ زبان زد عام ہو رہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس جلد ہی ان کے ساتھ زندگی کا ایک بڑا فیصلہ بھی کر نے جارہی ہیں لیکن فی الحال انہوں نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔اطلاعات ہیں کہ جیکولین فرنینڈس کسی کاروباری شخصیت کے ساتھ محبت کر بیٹھیں ہیں اور دونوں سنجیدہ تعلقات میں ہیں ، اداکارہ اپنے محبوب سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کرتی ہیں ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس جس کاروبار ی شخصیت کے ساتھ تعلقات میں ہیں وہ ’ ساوتھ ‘ کے رہنے والے ہیں، اتنا ہی نہیں بلکہ اداکارہ جلد ہی ان کے ساتھ ایک ہی گھر میں منتقل ہونے کا منصوبہ بھی بنا رہی ہیں ۔پتا چلا ہے کہ اداکارہ کافی وقت سے ممبئی کے پوش علاقوں ’ جوہو اور باندرہ ‘ کے درمیان ایک پراپرٹی کی تلاش میں تھیں جہاں وہ ان کے ساتھ رہ سکیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیکولین کو ’ ڈریم ہوم ‘ مل گیا ہے ، گھر کی تزین و آرائش کا کام اداکارہ کی خواہشات کے مطابق جاری ہے ، انہوں نے بنگلے کیلئے کچھ رقم پیشگی طور پر ادا کر دی ہے لیکن ابھی دستاویزی کام باقی ہے اور وہ لاک ڈاﺅن کے کھلنے کے بعد مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

اداکارہ جیکولین فرنینڈ س کا شمار ایسی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی ذاتی زندگی کو مکمل طور پر خفیہ رکھ کر چلتی ہیں لیکن اب ان کے لو افیئر کی باتیں شروع ہو چکی ہیں لیکن ابھی انہوں نے معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے ۔جب جیکولین سے اس سلسلہ میں بات کرنے کی کوشش کی گئی تو اداکارہ نے اس بارے میں خاموشی اختیار کرلی۔

مزید :

تفریح -