سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری 

سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری 
سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جہاں حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر بحث جاری ہے ۔ 

اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان نے سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی اور ایوان کا ماحول پر امن رکھنے پر گفتگو کی ، اسد قیصر نے اپوزیشن ارکان کو حکومتی بنچز کی جانب سے ماحول کو شائستہ رکھنے کی یقین دہانی اور اپوزیشن ارکان کو بھی تحمل مزاجی کی درخواست کی ۔

اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات افسوسناک ہیں ، ایک دوسرے کو سنا جائے ، بجٹ پر فیصلہ عوام کریں گے ،  حکومت اور اپوزیشن دونوں ایوان کے ضابطہ اخلاق کا خیال رکھیں ، 2020 میں حکومت کو 114 اور اپوزیشن کو 103 گھنٹے ملے ۔  میں کسی کو اٹھا کر ایوان سے باہر تو نہیں پھینک سکتا،میں جانبدار نہیں سب کو موقع دیتا ہوں ۔

اسد قیصر نے کہا کہ میں نے 7 ارکان اسمبلی کو ویڈیو دیکھ کر معطل کیا ، میری کسی سے ذاتی دشمنی یا عناد نہیں ،امید ہے کہ موجودہ صورتحال حل ہو جائے گی ، زیادہ ہنگامہ آرائی میرے ایوان سے جانے کے بعد ہوئی ،  میں نے ہنگامے کی ویدیوز بھی دیکھی ہیں،چاہتا ہوں سب لوگ مل کر رولز کے ساتھ ایوان  کو چلائیں ۔

اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے مابین ایک تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں معاہدہ کیا گیا کہ ایوان کا ماحول خوشگوار رکھا جائے گا ، گزشتہ دنوں جو حالات پیش آئے وہ دوبارہ نہیں ہوں گے ۔

مزید :

قومی -