پنجاب حکومت نے مشکلات کے باوجود تاریخی بجٹ پیش کیا: یحیٰ بٹ

پنجاب حکومت نے مشکلات کے باوجود تاریخی بجٹ پیش کیا: یحیٰ بٹ
پنجاب حکومت نے مشکلات کے باوجود تاریخی بجٹ پیش کیا: یحیٰ بٹ

  

لاہور (کاشف شکیل ) وزیراعلیٰ یوتھ موبلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین یحیٰ بٹ نے کہاہے کہ   پنجاب حکومت نے مشکل حالات کے باوجود تاریخی بجٹ پیش کیا، عثمان بزدار کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،  آبپاشی کیلئے خطیر 9 ارب مختص کیے گئے ہیں، پوٹھوہار میں 13 سمال ڈیمز بنا رہے ہیں جس سے پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہناتھاکہ 7000 سکولز اپ گریڈ کیے جا رہے ہیں، اے سی آر سسٹم، چھٹیاں، ریٹائرمنٹ کا سسٹم آن لائن کر رہے ہیں، 13 ملین دستاویزات کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا،  سکولز ڈیپارٹمنٹ کو اپ گریڈ،ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ زراعت کے بجٹ میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا،   پنجاب حکومت کراپ زوننگ کی طرف جا رہی ہے، چاول پلانٹر اور شوگر کین پلانٹر لا رہے ہیں، راولپنڈی,فیصل آباد,ملتان میں سٹیٹ آف دی آرٹ فوڈ لیبز بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اب ہر ضلع اورہر علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے جا رہا ہے، تعلیم اور صحت کیلئے خاطر خواہ بجٹ مختص کیا گیا،  صحت کارڈ کے ذریعے صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کر رہے ہیں-سات مزید یونیورسٹیوں کا تحفہ دے رہے ہیں، اب پنجاب کے شہری گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم حاصل کرسکیں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -