دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں 

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ ...
دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے لیے منتخب کردہ وائٹ بال ٹیم کے پاکستان میں موجود کرکٹرز اور آفیشلز کی کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تیسری بار ان سب کو ٹیسٹنگ کےمرحلے سے 23 جون کو گزرنا پڑے گا، پچیس جون کو وائٹ بال ٹیم کے ارکان خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ ابوظہبی مانچسٹر کی اڑان بھریں گے، لاہور سے ،حارث سہیل ، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق ہیڈ کوچ مصباح الحق ، بولنگ کوچ وقار یونس ،بیٹنگ یونس خان ، اسسٹنٹ ٹو مینجر شاہد اسلم ، ڈاکٹر ریاض احمد ، ٹرینریاسر ملک ، سیکیورٹی مینجرکرنل ریٹائرڈ مکرم، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور میڈیا مینجر ابراہیم بادیس روانہ ہوں گے۔

بولنگ کوچ وقار یونس کا ابھی ٹیسٹ نہ ہوا، تمام کرکٹرزاور مینجمنٹ ارکان نے اپنی اپنی رپورٹس کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کردیاہے،اب یہ تمام ارکان بیس جون کو لاہور میں بائیوسکیورببل کا حصہ بننے کے لیے بیس جون کورپورٹ کریں گے، جہاں پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ دوبارہ ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔

مزید :

کھیل -