آزاد کشمیر کی وفاق کو مبینہ غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کیلئے 25 جون کی ڈیڈ لائن

آزاد کشمیر کی وفاق کو مبینہ غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کیلئے 25 جون کی ڈیڈ ...
آزاد کشمیر کی وفاق کو مبینہ غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کیلئے 25 جون کی ڈیڈ لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کے مابین تنازع کی وجہ سامنے آگئی ، آزاد کشمیر حکومت نے وفاق کو مبینہ غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کیلئے 25 جون کی ڈیڈ لائن دے دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آزا کشمیر حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ وفاق کی بے جا مداخلت سے آزاد کشمیر کابینہ نے بجٹ کی منظوری نہیں دی ، تارخ میں پہلی بار بجٹ پیش کئے بغیر سپیکر نے اسمبلی اجلاس ملتوی کر دیا۔

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے مطابق وفاق نے آزاد کشمیر کے بجٹ سے 5 ارب روپے وزیر امور کشمیر کو دیے اور انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں میں تقسیم کئے جائیں گے ، جبکہ پچھلے بجٹ میں منظور شدہ منصوبے روک کر اربوں روپے لیپس کئے جا رہے ہیں ، توانائی کے میگا پراجیکٹ پر فکسڈ ٹیکس ہمارے حق پر ڈاکہ زنی ہے ۔

آزاد کشمیر کابینہ کے مطابق وفاق کے غیر آئینی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -