خان علی کا گرفتاری کے بعد سافٹ ویئر ’ اپ ڈیٹ ‘ ہو گیا ، پولیس حراست میں معافی مانگتے ہوئے ویڈیو بیان سامنے آ گیا
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پرینک ویڈیوز کے نام پر سڑکوں اور پارکس میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور مبینہ طور پر حراساں کرنے والے الزام میں ’ خان علی ‘ کو گرفتار کر لیا گیاہے جس کے بعد ان کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خان علی کا فیس بک پر ” ویلے لوگ “ نامی پیج بھی ہے جہاں پر پرینک ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے تھے جبکہ انہوں نے یوٹیوب پر بھی چینل بنا رکھا ہے جس پر سبسکرائبرز حاصل کرنے کیلئے انہوں نے سڑکوں اور پارکس میں لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کی ۔ ان کی ویڈیوز لمبے عرصہ تک یونہی شیئر ہوتی رہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا لیکن ٹویٹر پر صحافی کی جانب سے اس کے خلاف آوازبلند کی گئی تو تنقید کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے ان کی گرفتار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خبر عوام کو سنائی ۔
خان علی کا پولیس کی حرات میں ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ” میرا یوٹیوب پر چینل ہے اور میرا نام خان علی ہے ، پچھلے دنوں میں نے لڑکیوں پر ویڈیو بنائی تھی جس پر کافی تذلیل ہوئی ، میں اس پر معافی مانگتاہوں ، میں نے وہ ویڈیو یوٹیوب پر سبسکرائبر حاصل کرنے کیلئے بنائی جس پر مجھے گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لیا ہے، میں اس پر معافی مانگتاہوں اور کبھی دوبارہ ایسی ویڈیوز نہیں بناﺅں گا ۔“
میں نے جو کیا وہ اپنے فالورز بڑھانے کے لیے کیا۔۔۔
— Waqas Amjad (@waqas_amjaad) June 17, 2021
پنجاب پولس نے اس کے SUBSCRIBE کے بٹن پر خوب پانجا لگایا ہونا۔۔ pic.twitter.com/JFaKUH9Bp5