پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان سے ساڑھے 17 لاکھ روپے دھوکے سے لوٹ لیے گئے
کراچی (ویب ڈیسک) فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان سے ساڑھے 17 لاکھ روپے دھوکے سے لوٹ لیے گئے، فضل سبحان کے مطابق ایجنٹ نے بینک اکاؤنٹس اور آن لائن رقم لی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں اور سکیورٹی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔
جیونیوز کےمطابق فضل سبحان کا کہنا ہےکہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہوئی توانہوں نے مجبوراً سوزکی چلانا شروع کر دی، اس دوران ایجنٹ نے آئرلینڈ کرکٹ سے 2 سال کا کنٹریکٹ دلوانے کا خواب دکھایا جس کے لیے انہوں نے زمین اور زیوربیچ کر قرض لیا اور رقم ایجنٹ کو دی۔
وہ اے ٹیم اور انڈر 19 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔