ملزمان نے پلازہ مالک کو خریداری کے بہانے بلاکر قتل کردیا

ملزمان نے پلازہ مالک کو خریداری کے بہانے بلاکر قتل کردیا
ملزمان نے پلازہ مالک کو خریداری کے بہانے بلاکر قتل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لٹن روڈ کے علاقہ میں پلازہ کے مالک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول اویس اقبال ٹاؤن کا رہائشی تھا اور وقوعہ کے وقت وہ  پلازہ فروخت کرنے کی ڈیل کرنے گیا تھا،تاہم وہ رات بھر واپس نہ لوٹا اور  صبح پلازہ کی بیسمنٹ سے اسکی  لاش برامد ہوئی۔مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔اہل خانہ کے مطابق  اویس اپنا پلازہ بیچنا چاہتا تھا اور کچھ لوگوں کو پلازہ دکھانے رات گئے فیروز پور روڈ پر گیا تھا۔ قاتل اویس کی گاڑی بھی جائے وقوعہ سے لے گئے اور اویس کے پاس موجود چیک بھی لے اڑے اہلخانہ کے مطابق اویس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ڈکیتی مزاحمت سمیت قتل کے دیگر محرکات پر تفتیش جاری ہے،جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

قومی -