شاگرد سے بد فعلی کرنے والے جے یو آئی رہنما مفتی عزیز الرحمان کے خلاف وفاق المدارس نے بھی ایکشن لے لیا

شاگرد سے بد فعلی کرنے والے جے یو آئی رہنما مفتی عزیز الرحمان کے خلاف وفاق ...
شاگرد سے بد فعلی کرنے والے جے یو آئی رہنما مفتی عزیز الرحمان کے خلاف وفاق المدارس نے بھی ایکشن لے لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی) کے رہنما مفتی عزیزالرحمان کی اپنے شاگرد کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاق المدارس العربیہ نے ان کے خلاف ایکشن لے لیا۔

وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے جاری کیا گیا جو نوٹیفکیشن سامنے آیا ہے اس پر 10 جون کی تاریخ درج ہے جب کہ مفتی عزیز الرحمان کی ویڈیو 15 جون کو وائرل ہوئی تھی۔

وفاق المدارس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں مفتی عزیزالرحمان پر لگنے والا الزام حقیقت پر مبنی ہے اس لیے انہیں فوری طور پر وفاق المدارس کی مسئولیت سے برطرف کیا جاتا ہے۔ وفاق کی جانب سے مفتی عزیزالرحمان کے خلاف ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں انہیں اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -