رنگ روڈ سکینڈل، سابق کمشنر پنڈی کمیٹی کے سامنے پیش ، کیا پیش رفت ہوئی ؟جانئے 

رنگ روڈ سکینڈل، سابق کمشنر پنڈی کمیٹی کے سامنے پیش ، کیا پیش رفت ہوئی ؟جانئے 
رنگ روڈ سکینڈل، سابق کمشنر پنڈی کمیٹی کے سامنے پیش ، کیا پیش رفت ہوئی ؟جانئے 

  

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود سے راولپنڈی رنگ روڈکےبارےمیں پوچھ گچھ کی۔حکام کےمطابق راولپنڈی رنگ روڈکی انکوائری ٹیم قانونی،تکنیکی اورمعاشی ماہرین پرمشتمل ہے۔راولپنڈی رنگ روڈسکینڈل ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نےٹیم بناتے ہوئے  تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکوائری ٹیم سکینڈل کی تمام اہم پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -