شیخ رشید نے خواتین کو پاکستانی معیشت میں شامل کرنا ناگزیر قرار دے دیا

شیخ رشید نے خواتین کو پاکستانی معیشت میں شامل کرنا ناگزیر قرار دے دیا
شیخ رشید نے خواتین کو پاکستانی معیشت میں شامل کرنا ناگزیر قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے خواتین کو پاکستانی معیشت میں شامل کرنا ناگزیر ہے، خواتین کو کاروبار بڑھانے کے لئے ترجیحی طور پر قرضے دیے جارہے ہیں ،اسلام آباد میں خواتین کے لئے ایک مخصوص مارکیٹ قائم کررہے ہیں، مارکیٹ میں کاروباری سٹال کی مالکان صرف خواتین ہونگی،ایسی خواتین کو ترجیح دینگے جن کے پاس کاروباری وسائل محدود ہیں،نادرا اور پاسپورٹ بنانے کے سینٹرز میں خواتین کے لئے علیحدہ ڈیسک بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے اسلام آباد خواتین چیمبرز آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی جس میں خواتین کو دارالحکومت میں کاروباری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،اسلام آباد میں خواتین کےلئے مختص مارکیٹ بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےکہا کہ خواتین پاکستان کی آدھی آبادی ہے،انہیں قومی دھارے میں لانے کے لئے پالیسیاں بنائی ہیں، پاکستان کی ترقی کے لئے خواتین کو پاکستانی معیشت میں شامل کرنا ناگزیر ہے،حالیہ بجٹ میں خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے کئی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں،خواتین کو کاروبار بڑھانے کے لئے ترجیحی طور پر قرضے دیے جارہے ہیں،دارالحکومت میں خواتین کے لئے کاروباری وسائل بڑھانے کے حوالے سے بھی اقدامات جاری ہیں،اسلام آباد میں خواتین کے لئے ایک مخصوص مارکیٹ قائم کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا مارکیٹ میں کاروباری سٹال کی مالکان صرف خواتین ہونگی،ایسی خواتین کو ترجیح دینگے جن کے پاس کاروباری وسائل محدود ہیں،خواتین چیمبر آف کامرس کو خواتین مارکیٹ میں شراکت داری دینگے ،نادرا اور پاسپورٹ بنانے کے سینٹرز میں خواتین کے لئے علیحدہ ڈیسک بنائیں گے۔ چیمبر آف کامرس کے وفد کی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اقدامات پر شکریہ ادا کیا ،وفد کی نمائندگی اسلام آباد خواتین چیمبرز کی صدر ثمینہ فضیل نے کی۔