معروف میزبان، شاعر اور ڈرامہ نویس طارق عزیز کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے

معروف میزبان، شاعر اور ڈرامہ نویس طارق عزیز کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے
معروف میزبان، شاعر اور ڈرامہ نویس طارق عزیز کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف میزبان،ڈرامہ نویس اور شاعر طارق عزیز کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو  بھارت کے شہر جالندھرمیں پیدا ہوئے۔ جالندھر کے آرائیں گھرانے سے ان کا تعلق تھا۔ ان کے والد میاں عبد العزیز پاکستانی 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے۔ آپ کے والد صاحب پاکستان بننے سے دس سال پہلے سے اپنے نام کے ساتھ پاکستانی لکھتے تھے۔طارق عزیز نے  بچپن ساہیوال میں گزارا۔اس کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔ تاہم 1975ء میں شروع کیے جانے والے ان کے اسٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔

طارق عزیز ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت (1967ء) تھی اور ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔فنون لطیفہ میں خدمات پر انہیں کئی ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے 1992 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی شامل ہے۔ طارق عزیز گزشتہ برس 17 جون 2020 کو انتقال کرگئے تھے۔

مزید :

قومی -