بینک سے آن لائن پیسے بھیجنے پر کتنی فیس عائد کردی گئی؟ 

بینک سے آن لائن پیسے بھیجنے پر کتنی فیس عائد کردی گئی؟ 
بینک سے آن لائن پیسے بھیجنے پر کتنی فیس عائد کردی گئی؟ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک سے دوسرے بینک میں پیسے ٹرانسفر کرنے پر 0.1 فیصد یا 200 روپے فیس عائد کردی گئی۔ اس فیس کا اطلاق 25 ہزار روپے سے زائد رقم بھیجنے پر ہوگا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نجی بینکوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ دوسرے بینک میں آن لائن پیسے ٹرانسفر کرنے پر 0.1 فیصد فیس چارج کرسکتے ہیں۔ ایک مہینے کے اندر ایک بینک سے دوسرے بینک میں 25 ہزار روپے تک کی رقم ٹرانسفر کرنے پر کوئی چارجز نہیں ہوں گے تاہم اس سے زائد رقم پر فیس کی کٹوتی کی جائے گی۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہی بینک میں پیسے بھجوانے پر کوئی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔

مزید :

بزنس -