بھارتی کورونا وائرس اب تک کتنے ممالک میں پھیل چکا ہے؟ افسوسناک خبر آگئی

بھارتی کورونا وائرس اب تک کتنے ممالک میں پھیل چکا ہے؟ افسوسناک خبر آگئی
بھارتی کورونا وائرس اب تک کتنے ممالک میں پھیل چکا ہے؟ افسوسناک خبر آگئی

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم اب تک 80ممالک میں پھیل چکی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو خطرہ ہے کہ کورونا وائرس کی یہ قسم  ساری دنیا میں پھیل سکتی ہے۔کورونا کی بھارتی قسم’ڈیلٹا ویریئنٹ‘ سمیت، کورونا وائرس کی چار نئی اقسام، اصل کوورنا وائرس کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اگر احتیاطی تدابیر جاری نہ رکھی گئیں تو یہ جلد ہی پوری دنیا میں پھیل سکتا ہے۔اگر یہ زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے، تو زیادہ لوگ بھی اس سے تیزی کے ساتھ متاثر ہوسکتے ہیں اور اگر نظام پر دباؤ بڑھتا رہاتو یہ صحت سے متعلق نظام کےلیے ناقابلِ برداشت کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -