تحریک انصاف کے رہنما کی زمین پر زبردستی گرڈ سٹیشن کی تعمیر ،سینکڑوں افراد کا احتجاج ، بڑی دھمکی دے دی

تحریک انصاف کے رہنما کی زمین پر زبردستی گرڈ سٹیشن کی تعمیر ،سینکڑوں افراد کا ...
تحریک انصاف کے رہنما کی زمین پر زبردستی گرڈ سٹیشن کی تعمیر ،سینکڑوں افراد کا احتجاج ، بڑی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عارف والہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور جوئیہ برادری سے تعلق رکھنے والےسابق اراکین قومی اسمبلی کی چک51ای بی میں ملکیتی اراضی پرگریڈسٹیشن کی تعمیرکےخلاف سینکڑوں افراد کی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ، سابق رکن اراکین قومی اسمبلی میاں محمد امجد جوئیہ اور ڈاکٹر جنید ممتاز جوئیہ کا کہنا تھا کہ عارف والامیں سرکاری اراضی موجود ہونےکےباوجودہماری ملکیتی زمینوں پر زبردستی قبضہ کر کے وہاں گریڈسٹیشن تعمیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جسکی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کے خلاف سخت مزاحمت بھی کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق سینکڑوں افراد نے عارف والا میں چک 51 ای بی سے تحصیل آفس تک  ریلی نکالی  جس کی قیادت سابق ضلع ناظم پاکپتن، سابق ایم این اے میاں محمد امجد جوئیہ، سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر جنید ممتاز جوئیہ اور سابق تحصیل ناظم و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پاکپتن امیر حمزہ خاں رتھ اور مقامی ایم پی اے کے بھائی ضلعی چئیرمین اوورسیز کمیشن چوہدری عامر ابراھیم سمیت دیگرنے کی،ریلی میں میاں سلطان محمود، میاں فاروق داریکا، سردار ماجد ڈوگر اور میاں محمد اکرم وٹو سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات بھی شامل تھیں ۔ریلی کے قائدین اور شرکاء نے کہا کہ زمین ہماری ماں ہے، ہم کسی قیمت پر بھی اسے نہیں دینگے، شرکاء نے کمشنر اظہر طارق وٹو کے آفس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ریلی کے شرکاء نے گریڈ اسٹیشن کو پرائیویٹ کی بجائے سرکاری جگہ پر تعمیر کرنے کا پرزو مطالبہ کیا ۔