سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ایسا سوال پوچھ لیا کہ جواب دینا مشکل ہو جائے

سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ایسا سوال پوچھ لیا ...
سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ایسا سوال پوچھ لیا کہ جواب دینا مشکل ہو جائے

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ فائزر ویکسین کی منگوائی گئی ایک لاکھ خوراکیں کہاں چھپا رکھی ہیں؟

 تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی کمی ہوگئی ہے، پنجاب خاص طور پر لاہور میں ویکسی نیشن کے کئی مراکز میں ویکسین کی فراہمی بند ہوچکی ہے جبکہ حالیہ دنوں میں سندھ کی ویکسین سپلائی میں بھی کمی آئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنمانے کہا کہ  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) اور وزارت قومی صحت میں ہم آہنگی کا فقدان ویکسین کی قلت کا سبب بنا ہے، وفاقی حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر زندہ رہنے کا منصوبہ بنا رہی ہے یا حکومت پھر سے ویکسین منگوانا بھول گئی ہے؟۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -