اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈکی گئی، جس کا مرکز مینگورہ سے 20 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے مظفرآباد، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، پشاور اور گردو نواح میں بھی محسوس کیے گیے۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔