نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی گاڑی کو حادثہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نامزد چیف جسٹس کی گاڑی کو گزشتہ روز حادثہ پیش آیا جس میں وہ تو محفوظ رہے تاہم بعض سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔جسٹس امیر بھٹی مری میں ایک میٹنگ سے واپس آرہے تھے، راستے میں بارش کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ سکواڈ میں شامل ایک گاڑی بریک لگاتے ہوئے پھسل گئی، جسٹس امیر بھٹی کے ڈرائیور نے بریک لگائی تو ان کی گاڑی بے قابو ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے نامزد چیف جسٹس حادثے میں محفوظ رہے۔