پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیور کی بیوی اغوا کرلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور کی بیوی کو مبینہ طور پر پولیس اہلکار نے اغوا کرلیا۔
رکشہ ڈرائیور عدنان نے اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے خود کشی کی کوشش کی ہے۔ عدنان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر میں تعینات پولیس اہلکار رانا صفدر نے اس کی بیوی کو اغوا کرلیا اور اسے مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔
رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے وہاڑی پولیس کو متعدد درخواستیں دی ہیں لیکن با اثر پولیس اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ اس نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار کے بھائیوں نے اس پر لاہور میں جان لیوا حملہ بھی کیا ہے۔ رکشہ ڈرائیور نے آئی جی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔