سیاسی حکمت عملی یا شکست کا خوف؟ اپوزیشن  نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سیاسی حکمت عملی یا شکست کا خوف؟ اپوزیشن  نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف جمع کروائی گئی ...
سیاسی حکمت عملی یا شکست کا خوف؟ اپوزیشن  نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن  نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف جمع کروائی گئی عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن نے حکومت کی درخواست پر ڈپٹی سپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،اپوزیشن آج عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی درخواست جمع کرائےگی۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے احتجاجاً ڈپٹی سپیکر کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد داخل کی تھی،  اُن قوانین کو ڈسکس نہیں کیا گیا،امید کرتے ہیں آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ اعتراض ڈپٹی سپیکر کی طرف سے عجلت میں کی گئی قانون سازی پر تھا،آج سپیکر نے اُس قانون سازی پردوبارہ غور کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید :

قومی -