وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے
وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔جیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی کے شہر انطالیہ پہنچے جہاں ڈپٹی گورنر، ترکی میں پاکستان کے سفیر اور ترک وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی’ایشیا میں علاقائی تعاون‘پینل مذاکرے میں شرکت کریں گے اور علاقائی تعاون،معاشی ترقی اور رابطوں کی استواری پر پاکستانی موقف پیش کریں گے۔

مزید :

قومی -