گوگل نے انڈیا کیلئے بھاری امداد کا اعلان کردیا
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل نے کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے انڈیا کو 113 کروڑ روپے (238 کروڑ روپے پاکستانی) کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔
بھارت کیلئے امداد کا اعلان گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ سندر پچائی بھارتی نژاد امریکی شہری ہیں جو گوگل سمیت اس کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کے بھی سی ای او ہیں۔
گوگل کی جانب سے دی جانے والی امداد بھارت میں آکسیجن پلانٹس قائم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان پیسوں سے دیہاتی علاقوں میں ہیلتھ آفیشلز کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق گوگل کی امداد سے تقریباً 80 آکسیجن جنریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔