مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس، قومی بجلی پالیسی پر مزید مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مجوزہ قومی بجلی پالیسی پر مزید مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 46 واں اجلاس ہوا جس میں قومی بجلی پالیسی 2021ء کے مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں مجوزہ قومی بجلی پالیسی پر مزید مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔کمیٹی میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر توانائی حماد اظہر ، وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے بجلی بھی شامل ہونگے ۔ اعلامیہ کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ کو بھی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ، پیرکو دوبارہ مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پالیسی کا حتمی مسودہ پیش کریں گے۔