اجلاس قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ، نان فائلرز کے ماہانہ 25 ہزار روپے سے زائد بجلی بلز پر اضافی ٹیکس کی تجویز مسترد

اجلاس قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ، نان فائلرز کے ماہانہ 25 ہزار روپے سے زائد بجلی ...
اجلاس قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ، نان فائلرز کے ماہانہ 25 ہزار روپے سے زائد بجلی بلز پر اضافی ٹیکس کی تجویز مسترد

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے ماہانہ 25 ہزار روپے سے زائد بجلی بلز پر اضافی ٹیکس کی تجویز مسترد کر دی جبکہ سرکاری ملازمین کی پینشن اور الاؤنسز پر حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی ،پراویڈنٹ فنڈ کے پانچ لاکھ روپے سے زائد منافع پر ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد کردی گئی ، بزنس بینک اکاونٹ ڈیکلیئر کرنے کی شرط کی منظوری کر لی گئی۔

 سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، کمیٹی اراکین نے بزنس بینک اکاونٹ ڈیکلیئر کرنے کی شرط پر تحفظات کا اظہار کیا ۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ بزنس بینک اکاؤنٹ کی شرط سے مسائل پیدا ہوں گے ،سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ جان بوجھ کر اور ارادتا بزنس بینک چھپانے پر سزا اور جرمانہ لگایا جائے ۔

کمیٹی نے تنخواہوں، پینشن اورالاونسز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز منظوری دے دی ،کمیٹی نے پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس ، خونی رشتہ داروں کو تحفے تحائف ، وراثتی جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس چھوٹ ، ایس ایم ایز کو 40 کروڑ کے ٹرن اوور ، نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کےلئے آمدن اور اثاثوں کی تفتیش ، الیکٹرانک اپیلز ، کمپنیز کو ٹیکس استثنیٰ 15 روز میں جاری کرنے ، ایکسپورٹ آف سروسز پر ایک فیصد ٹیکس ، بینکوں پر چار فیصد سپر ٹیکس برقرار رکھنے ، سروسز سیکٹر پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز منظور کرلی ،کمیٹی نے نان فائلرز کے ماہانہ 25 ہزار روپے سے زائد بجلی بلز پر اضافی ٹیکس کی تجویز مسترد کر دی۔

کمیٹی نےگاڑیوں کےاون منی پراضافی ٹیکس،پراپرٹی سےحاصل آمدنی کی بلاک ٹیکسیشن ختم کرنےفوڈ پروسیسنگ کیلئے کیمیکلز پر ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز کی منطوری دے دی ،کمیٹی نے 850 سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکسوں میں کمی پر وزارت صنعت و پیداوار اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام کو طلب کرلیا جبکہ فارماسوٹیکل کے خام مال پر 5 اور 3 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ڈریپ حکام کو طلب کرکے تجویز موخر کردی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -