ویانا میں مارچ سے گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے سٹیکر دستیاب ہوگا
ویانا(اکرم باجوہ)آسٹرین دارالحکومت ویانا میںرواں سال مارچ سے گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے سٹیکر دستیاب ہو گا ۔
مارچ 2022 سے ویانا میں بڑے پیمانے پر ملک گیر معاوضے میں پارکنگ سٹیکر متعارف کرایا جائے گااس طرح وفاقی دارالحکومت مختصر مدت کے لیے پارکنگ زون بن جائے گا ۔
جمعرات کو ٹرانسپورٹ کے کونسلر الیلی سیما نے بتایا کہ لیزنگ، بسمبرگ یا ڈوناو نیشنل پارک اور صنعتی زون جیسے کچھ غیر آباد یا صرف کم آبادی والے علاقیں شامل ہیں ۔ قلیل مدتی پارکنگ زون کی مدت 9 بجے صبح سے رات 10 بجے تک طے کی گئی ہے۔ بغیر پارکنگ سٹیکر کے زیادہ سے زیادہ پارکنگ کا وقت دو گھنٹے ہے۔ ہفتہ، اتوار اور نیشنل چھٹی والے دن کچھ علاقوں میں فری پارکنگ کرنے کی اجازت ہوگی۔ مستقبل میں ہر ڈسٹرکٹ کے پارکنگ سٹیکر پر ہر سال 120 یورو قیمت مقرر کی گئی ہے۔