سات سال بعد بھی انصاف نہ ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکل آئے

سات سال بعد بھی انصاف نہ ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین ایک دفعہ پھر ...
سات سال بعد بھی انصاف نہ ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکل آئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے سات سال بعد بھی انصاف نہ ملنے پر ایک دفعہ پھر سے احتجاج کا رخ اختیار کرلیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کی زیر قیادت متاثرین نے ایوان عدل سے پریس کلب تک ریلی نکالی،ریلی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین  اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،ریلی میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مظاہرین نے اس موقع پر بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے لیے انصاف کے حصول کے نعرے درج تھے۔ریلی میں میں موٹرسائیکل سوار  افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔پریس کلب پہنچ کر شرکا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ سات سال قبل آج کے دن پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں پولیس کی فائرنگ سے عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق  اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -