ہسپانوی صوبہ کاتالونیا میں 35سال تک کی عمر کے افراد کے لیے ویکسینشن کا عمل شروع 

ہسپانوی صوبہ کاتالونیا میں 35سال تک کی عمر کے افراد کے لیے ویکسینشن کا عمل ...
ہسپانوی صوبہ کاتالونیا میں 35سال تک کی عمر کے افراد کے لیے ویکسینشن کا عمل شروع 

  

بارسلونا (ارشد نذیرساحل )سپین کے صوبہ کاتالونیا میں 35 سے 39 سال تک کی عمر کے افراد کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ویکسین کے لئے شہریوں کو ان کے ہسپتال سے فون کال یا میسج کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے لیکن اگر شہری خود اپوائنٹمنٹ نکالنا چاہے تو متعلقہ ویب سائٹ پر جا کر حاصل کرسکتاہے۔

محکمہ صحت نے 12 سے 20 سے 29 اور 30 سے 39 سال تک کی عمرکے افراد کو ویکسین لگانے پر اتفاق کیاہے ۔ سپین کے تمام صوبوں میں پہلے بڑی عمر کے افراد اور عوامی خدمات کے محکموں میں کام کرنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی گئی۔کاتالونیا میں رواں سال 16 جون تک35 لاکھ 39 ہزار 6 سو 76 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -