اپوزیشن کا ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ، ن لیگ نے وجہ بتادی

اپوزیشن کا ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ، ن لیگ نے ...
اپوزیشن کا ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ، ن لیگ نے وجہ بتادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ   اب ہمارا  ہدف اب بڑا ہوگیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر  قاسم سوری کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے فیصلے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 

حکومت قانون سازی واپس لیتی ہے توڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینا ہوگی۔

واضح رہے کہ  10 جون کے اجلاس میں کورم کی نشاندہی نظرانداز کرنے پر اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس کی ووٹنگ کل ہونا تھی۔

مزید :

قومی -