کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے مشکل ہدف دیدیا

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے مشکل ہدف دیدیا
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے مشکل ہدف دیدیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کنگز نے  لاہور قلندرز کو جیت کے لیے177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے ۔کراچی کنگز کا آغاز کچھ خاص نہ رہا۔اوپننگ بلے باز شرجیل خان 10گیندوں پر 13 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔شرجیل خان کے بعد مارٹن گپٹل اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔مارٹن گپٹل 31گیندوں پر 43 رنز بناکر دانیال کی گیند پر آؤٹ ہوئے،تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز نجیب اللہ زدران تھے جو بغیر کوئی رنز بنائے محمد حفیظ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔والٹن چھ گیندوں پر 10 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سٹار بلے باز بابر اعظم نے 44گیندوں پر 54 رنز بنائے ان کی اننگز میں سات چوکے شامل تھے۔تاہم اس ففٹی میں لاہور قلندرز کے فیلڈرز نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔لاہور قلندر کی ٹیم نے بابر اعظم کے تین  کیچ ڈراپ کیے۔ایک کیچ حارث رؤف جبکہ دو کیچز دانیا ل کی گیند پر ڈراپ ہوئے۔دانش عزیز 16اور کپتان عماد وسیم 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کراچی کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابرا عظم ، شرجیل خان، نجیب اللہ زدران ، نور احمد ، مارٹن گپٹل، والٹن عباس آفریدی ، دانش عزیز، محمد عامر اور محمد الیاس شامل ہیں۔ لاہور قلندر ز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فولکنر،آغا سلمان، راشد خان، احمد دانیال ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -PSL -PSL News Update -