بلوچستان بجٹ کے اہم خدوخال سامنے آگئے

بلوچستان بجٹ کے اہم خدوخال سامنے آگئے
بلوچستان بجٹ کے اہم خدوخال سامنے آگئے

  

کوئٹہ ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان حکومت نئے مالی سال کا بجٹ (جمعہ کو) پیش کرے گی۔

اے آر وائی نیوز  کے مطابق صوبائی بجٹ کاکل حجم پانچ سو ارب روپےسے زائد رکھا جائے گا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 138 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔  رواں مالی سال کے بجٹ میں اخراجات کاحجم 370 ارب روپے سے زائد رہنےکا امکان ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کیلئے 90 ارب، امن و امان کیلئے60 ارب روپے بجٹ رکھے جانے کا امکان ہے۔  مالی سال2021-2022 کے بجٹ میں عوامی فلاح وبہبودکے لیے مجوزہ تجاویز بھی شامل کی جائیں گی، جن میں ہیلتھ کارڈ اسکیم، بلوچستان انٹر پرائز ڈویلپمنٹ فنڈ، کومک کے نام سےخصوصی افرادکیلئےسپورٹ فنڈکا قیام بھی شامل ہے۔صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا گھر اسکیم، صوبائی ملازمین کے لیے ہاؤسنگ فنانس فنڈز، اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے بلوچستان minority ویلفئیر فنڈ ز کے قیام کا بھی ارادہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -