سابق آئی جی کو ہی لوٹ لیا گیا، ڈاکو کیا کچھ لے گئے؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد (آئی جی) وجاہت لطیف کے گھر سے ڈاکو نقدی اور زیورات لے اڑے۔
تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے کے مطابق دوپہر سوا دو بجے کے قریب چار نامعلوم مسلح افراد سابق آئی جی اسلام آباد کے ایف ایٹ میں واقع گھر میں داخل ہوئے اور ملازمین اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی، تین طولے طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی لوٹی اور ملازم کو باتھ روم میں بند کرکے فرار ہوگئے۔
اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق وجاہت لطیف 21 ستمبر 1988 سے 14 جون 1990 تک آئی جی اسلام آباد کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔