بیوی سے ان بن کے بعد آدمی نے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنا شروع کردیا، 200 خواتین کو نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھیج دیں

بیوی سے ان بن کے بعد آدمی نے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنا شروع کردیا، ...
بیوی سے ان بن کے بعد آدمی نے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنا شروع کردیا، 200 خواتین کو نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھیج دیں

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے وفاقی دارالحکومت نئی دلی پولیس کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ نے  200 خواتین کو نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے اور انہیں آن لائن ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق  سائبر پولیس کے نوٹس میں معاملہ اس وقت آیا جب ایک خاتون نے شکایت درج کرائی کہ ایک نامعلوم شخص اسے فیس بک اور واٹس ایپ پر ہراساں کر رہا ہے اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھیجتا ہے۔  پولیس نے تحقیقات  کے دوران جدید طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے ملزم کی شناخت کی اور چھاپہ مار کر ریاست ہریانہ کے شہر بہادر گاٹھ سے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا ہے جس میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ وہ مختلف خواتین کو نازیبا ویڈیوز بھیجتا رہا ہے۔

پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ ملزم کی اپنی بیوی کے ساتھ ان بن رہتی ہے جس کے باعث اس نے سوشل میڈیا پر مختلف خواتین کو فرینڈ ریکوئسٹس بھیجنا شروع کیں اور اس کے بعد انہیں ہراساں کرنا شروع کردیا، ملزم نے اپنے اقبالی بیان میں بتایا کہ وہ اب تک 200 خواتین کو آن لائن ہراساں کرچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -