پاکستانی قوم کو مبارکباد، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا:شہباز گل

پاکستانی قوم کو مبارکباد، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا ...
پاکستانی قوم کو مبارکباد، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا:شہباز گل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشخبری سنائی اور دعوی کیا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ سے ان کی ٹیم نے وہ کام کر دکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا۔ میں نے چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ اب ارسطو اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے لکھا کہ ان چوروں نے ہی ہمیں گرے لسٹ میں ڈلوایا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -