محمد عامر نے انگلینڈ میں ’ٹی ٹونٹی بلاسٹ‘ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے معاہدہ کرلیا

محمد عامر نے انگلینڈ میں ’ٹی ٹونٹی بلاسٹ‘ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے معاہدہ ...
محمد عامر نے انگلینڈ میں ’ٹی ٹونٹی بلاسٹ‘ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے معاہدہ کرلیا

  

 لاہور ٰ(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلینڈ میں ’ٹی ٹونٹی بلاسٹ‘ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بائیں ہاتھ کے پیسر محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں گلوسٹر  شائر ٹیم کی نمائندگی کریں گے، کاؤنٹی نے مذکورہ کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ترجمان کاونٹی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر  سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جو ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے، یقین ہے کہ عامر کے آنے سے ٹیم کمبی نیشن بہتر ہوگا اور ان کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ   محمد عامر اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے کلئیرنس کے منتظر ہیں جو جلد متوقع ہے۔

مزید :

کھیل -