جماعت اسلامی غربی کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلافمظاہرہ

  جماعت اسلامی غربی کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلافمظاہرہ

  

لاہور (پ ر) جماعت اسلامی کے رہنماعبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا کر کے حکومت نے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔اب مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ کرپٹ حکمرانوں نے ہمارا ملک گروی رکھ دیا ہے۔ان کے بچے باہر، کاروبار باہر، جائیدادیں اور بینک بیلنس باہر یہی وجہ ہے کہ نعمتوں سے مالا مال پاکستان ترقی نہیں کرسکا۔اس لئے قوم اپناووٹ اس مرتبہ جماعت اسلامی کے ایماندار اور باصلاحیت امیدواروں کو دے کر کامیاب کروائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان چونگی پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالعزیز عابد کا کہنا تھا کہ پٹرول مہنگا کرکے عوام کا گلا دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔بجلی کی10دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور قیمت میں کئی گنا زیادہ اضافہ کردیا گیا ہے۔کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کو  زندہ درگور کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -