عالمی برادری بھارت میں مظالم کا نوٹس لے،فیصل رفیق

عالمی برادری بھارت میں مظالم کا نوٹس لے،فیصل رفیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق نے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت میں نہتے اور بے گناہ مسلمانوں پر شدید ظلم وستم کر رہا ہے۔ گھر املاک جلائے جارہے ہیں، مسلمانوں کے مکان مسمار کئے جارہے ہیں۔عالمی برادری چپ کا روزہ توڑ کر بدترین انسانیت کشی کیخلاف اقدامات کرے ۔ بی جے پی نے مسلمانوں کیساتھ ظلم وستم نا انصافی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ او آئی سی بھارت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرے۔

 حضور ؐکے غلام اپنے آقا ؐ کی ناموس کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ 

 گستاخی کے مرتکب بھارتی سیاستدانوں کیخلاف سخت ترین کارروائی فی الفور عمل میں لائی جائے۔ گستاخانہ مذموم حرکت  سے  غلامان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -