نیشنل بینک ملازمین کی تنخواہوں  میں اضافہ کیا جائے،اکبر علی خان

نیشنل بینک ملازمین کی تنخواہوں  میں اضافہ کیا جائے،اکبر علی خان

  

 لاہور(پ ر)نیشنل بینک ٹریڈیونینز فیڈریشن کے صدر اکبر علی خان نے پٹرول کی قیمتوں میں  ہرشربا اضافہ کی وجہ سے مہنگائی کے طوفان پر شدید تشویش کا  اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہو گی۔اْنہوں نے بینک انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بینک ملازمین کی  تنخوا ہو ں میں فوری طور پر اضافہ کا اعلان کرے اور کنوینس الاؤنس کو مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں سے منسلک کیا جائے-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -