ٹرانسفار دھماکہ اور خاتون کی ہلاکت،لیسکو کو ایک کروڑ کا جرمانہ

  ٹرانسفار دھماکہ اور خاتون کی ہلاکت،لیسکو کو ایک کروڑ کا جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) نیپرا نے اچھرا بازار میں ٹرانسفارمر کو  لگنے والی آگ کے باعث پیش آنے والے دھماکے،خاتون کی ہلاکت کے واقعہ کو لیسکو افسران کی غفلت قرار دیتے ہوئے لیسکو کو ایک کروڑ کا جرمانہ کر دیا،لیسکو متاثرہ خاندان کو 35 لاکھ امداد دے اور اس خاندان میں سے ایک شخص کو ملازمت دے کر ان کے گھر کا کفیل بنانے  کے حوالے سے لیسکو سے کاغذی جواب بھی طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 30 نومبر 2021 کو لاہور کے اچھرا بازار میں واپڈا افسران کی غفلت کے باعث جان لیوا واقعہ پیش آیا تھا ٹرانسفارمر کو آگ لگنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کے باعث راہ گزر خاتون موقع پر جاں بحق اور اس کی جوان بیٹی زخمی ہوگئی تھیں جس پر نیپرا نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی۔فیصلے میں یہ چیز بھی سامنے آئی ہے کہ متعلقہ سب ڈویژن افسران کو ٹرانسفارمر کے حوالے سے بارہا شکایات کی گئی لیکن کسی قسم کی شنوائی نہ ہوئی تھی۔

  رپورٹ میں واضح ہے کہ متعلقہ لیسکو افسران جان لیوا  واقعے کے مرتکب ہیں اور ان کی غفلت کے باعث یہ جان لیوا  واقعہ پیش آیا تھا جس پر رپورٹ جاری ہونے کے بعد نیپرا نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ایک کروڑ جرمانہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو بھی 35 لاکھ ادا کیے جائیں اور ان کے خاندان سے ایک شخص کو ملازمت دے کر ان کی امداد کی  جائے تاکہ وہ گھر کا کفیل بن سکے نیپرا نے متاثرہ خاندان امداد اور ملازمت  کے حوالے سے نیپرا نے لیسکو سے تحریری جواب بھی طلب کیا ہے